17 ستمبر 2013 - 19:30
برازیلی صدر نے واشنگٹن کا اپنا دورہ منسوخ کردیا

حال ہی میں اس انکشاف کے بعد کہ امریکہ نے برازیل کی جاسوسی کی ہے، برازیل کی صدر ڈلما روسیف نے واشنگٹن کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ابنا: برازیل کی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور نے اس دورے کے ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس لیے کہ دورے کے نتائج کسی ایسے مسئلہ سے مشروط نہیں ہونے چاہیئیں جس پر برازیل کو تحفظات ہوں۔برازیل کے صدر کے دفتر کی جانب سے یہ اعلان جاسوسی کے موضوع سے متعلق روسیف اور اوباما کے درمیان پیر کو ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی کا پتہ چلتا ہے۔واضح ہو کہ سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے جولائی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکی جاسوسی پروگرام پرزم کے تحت تقریبا گزشتہ ایک عشرے سے امریکہ برازیلی کمپنیوں اور حکام کی جاسوسی کر رہا ہے۔برازیلی صدر کا یہ دورہ اکتوبر میں ہونا تھا۔...../169